تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:2

کراچی میں بجلی کا بحران جاری،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں کے ایس سی اور اس کی سی بی اے لیبر یونین کے درمیان تنازع کو اٹھاون روز گزر گئے ، شہر کے کئی علاقوں میں فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی میں طویل تعطل ہے تو دوسری جانب گیس کی کمی کے باعث شہری آٹھ سے دس گھنٹے غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی جھیل رہے ہیں۔جواد شعیب کی رپورٹ ذرائع کے مطابق کھارادر،کورنگی،ڈیفنس ،نارتھ کراچی،لیاری ،جوبلی،گارڈن، گلستان جوہر اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں سے غائب ہے تو بعض مقامات پر دو سے تین روز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔شہری پی ایم ٹی کی خرابی،تار گرنے اور کم زیادہ وولٹیج کی شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مرکز پہنچتے ہیں۔ یا تو وہ بند ہوتا ہے یا کوئی شکایت سننے والا ہی موجود نہیں ہوتا۔جبکہ 118پر بھی کال وصول نہیں کی جارہی۔اور یہ ستم کیا کم تھا کہ غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے نے اب شہریوں کے معمولات زندگی بھی شدید متاثر کردیئے ہیں۔راتیں کروٹیں بدلتے گزرتی ہے تو دن بے سکونی میں۔ایسے میں ترجمان کے ای ایس سی کاوہی جواب ہے کہ مرمتی کاموں میں تاخیر سی بی اے لیبر یونین کی مداخلت کے باعث ہے۔حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کے ای ایس سی کی تنصیبات ،دفاتر اور عملے کو تحفظ فراہم کرے۔جبکہ غیر اعلانی لوڈشیڈنگ گیس کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی کے بعد پچاس فیصد کم کردی جائیگی۔سی بی اے لیبر یونین کے چئیر مین محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سی بی اے یونین پر الزام لگاکر غفلت پر پردہ ڈال رہی ہے۔اگر مرمتی کاموں میں یونین رکاوٹ ہے توشہر میں غیر اعلانی طویل لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.