6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:13
لندن : ہیری پورٹر کے پریمےئر سے قبل ہی مداحوں نے خیمے لگالئے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ہیری پورٹر سیریز کی آخری فلم Harry Potter & The Deathly Hallowsکے پارٹ ٹوکا پہلا پریمئیر کل بروز جمعرات لندن کے ٹرافالگراسکوائر پر منعقد کیا جائیگا۔برطانیہ میں ہیری پورٹرکے پریمئیر کے موقع پر جہاں فلم کے تما م مرکزی کردار موجود ہونگے وہیں اسکے مداحوں نے ابھی سے اس مقام پر خیمے لگالیے ہیں۔لندن کے ٹرافالگر اسکوائر پر ہیری پورٹر فلم سیریز کے مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک پانے کے لیے ابھی سے بیتاب نظر آرہے ہیں جنہوں نے فلم سے اپنی جذباتیت کے اظہار کے لیے مختلف کرداروں کے لبادے بھی اوڑھ رکھے ہیں۔واضح رہے کہ ہیری پورٹر سیریز کی آخری فلم Harry Potter & The Deathly Hallowsپارٹ ٹو کو15جولائی سے دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔