6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:12
سکھر: سینٹرل جیل میں قیدیوں کا احتجاج جاری
اے آر وائی - سکھر : سکھر جیل میں گزشتہ روز قیدیوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری جیل میں تعینات کردی گئی ہے۔
رات گئے قیدیوں نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا۔ اس دوران قدیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سینٹرل جیل ون میں درجنوں مسلح افراد نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر پر حملہ کیا تاہم ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق جیل میں قیدیوں کی ہڑتال اب بھی جا ری ہے۔ جیل میں کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے سیکورٹی فورسز تیار ہیں۔