6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32
فوج نے آپریشن کرکے سوات میں حکومتی رٹ بحال کی، جنرل کیانی
جنگ نیوز -
مینگورہ…پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ پاک فوج سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سوات میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پر دہشت گردوں کا قبضہ تھا اور حکومت کی رٹ ختم ہوچکی تھی، پاک فوج نے آپریشن کرکے سوات میں حکومت کی رٹ بحال کی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے سوات آپریشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سوات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا چیلنج تھا،تین ماہ کے آپریشن کے بعد سوات میں امن بحال کرایا گیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں حکومتی رٹ بحال ہونے کے بعد ہم نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو دوبارہ ان کے علاقوں میں بھیجا، 75 فیصد نقل مکانی کرنے والے افراد کو مکمل امداد فراہم کی گئی۔