6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32
ایل اے 37،وادی2لاہور میں الیکشن پھر ملتوی، نوٹیفیکیشن جاری
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 37 لاہور شیخوپورہ وادی دو میں ایک مرتبہ پھر انتخاب ملتوی کردیئے گئے۔الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری احکامات کے مطابق انتخابی عمل میں شریک سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر تحریرا استدعا کی ہے کہ اس حلقہ میں انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے انتخابی عمل کو روک دینے کی سفارش کردی لہٰذا اس حلقہ میں انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس حلقہ میں بڑی تعداد میں جعلی ووٹوں کے اندراج کے الزامات کی بنا پر بڑے پیمانے پر فساد کا خدشہ ہے۔