تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

کرم ایجنسی: شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں 6شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پارا چنار…کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔فورسز نے علاقہ سنگڑوبہ میں کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ادھر جنوبی وزیرستان میں3شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔کارروائی میں 6شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ ہوگیا ہے۔ادھر علاقہ سنگڑوبہ میں فورسز نے کنڑول حاصل کرلیا ہے۔ایجنسی سپورٹ منیجرجلال حسین کے مطابق آپریشن متاثرین کے کیمپ میں طبی سہولیات کے لئے عارضی میڈیکل کیمپ قائم کردیاگیاجہاں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے علاوہ مفت دواوٴں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقہ پش زیارت میں شدت پسندوں نے فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو ایف سی اسپتال رزمک پہنچادیاگیا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے3 شدت پسند ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر خیبر ایجنسی کی لنڈی کوتل کے علاقہ خوگا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.