تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

چلی میں برفباری سے نظام زندگی معطل،امریکی شہر فینکس میں گرد کا طوفان

جنگ نیوز -
سان تیاگو…بولیویامیں بن موسم برسات اوربرفباری نے پڑوسی ملک چلی کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،شمالی چلی میں بارش کے بعد برفباری نے نظام زندگی متاثر کیا۔ادھرگرد کے طوفان نے امریکی ریاست پر قبضہ جمالیا۔شمالی چلی میں شدید سردی اور برفباری کے بعد سرحد سے فوجیں ہٹائی جارہی ہیں،چلی میٹرلوجیکل سینٹر کے مطابق آئندہ دون میں Andes کے پہاڑی سلسلوں پر45 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی،سوموارکو شروع ہونے والی تیزہواوٴں کے ساتھ بارش نے کئی مقامات پر پانی کھڑا کردیا، تو کئی جگہ برفباری نے خوب تباہی مچائی اور سڑکوں پرگاڑیاں الٹ گئیں،چلی کے ناراض موسم کو 20 سال کا بدترین کہاجارہاہے۔ادھر امریکی ریاست ایریزونا میں مون سون کا موسم آتے ہی گردوغبار کے طوفان نے آلیا۔فینکس میں آنے والے ڈرامائی انداز کے اس طوفان سے حد نظر انتہائی کم ہوگئی،تیز ہواوٴں سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور فلائٹس تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ایریزونا کی پبلک رپورٹس کے مطابق تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جسے بعد میں بجھا دیاگیا۔دھول کے اس شدید طوفان سے لاس اینجلس اور لاس ویگاس کے ائیرپورٹس پر بھی فلائٹس میں تعطل پڑ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.