تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

ن لیگ،ایم کیو ایم رہنماوٴں کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے حزب اختلاف میں آنے کے بعد مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات آج اسلام آباد میں متوقع ہے۔ مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کی جانب سے اس پہلے باضابطہ رابطے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے سینٹر اسحاق ڈار اور پرویز رشید شریک ہونگے جبکہ ا یم کیو ایم کی جانب سے حیدر عباس رضوی، رضا ہاروں اور اقبال محمد علی کی شرکت متوقع ہے۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر دونوں جماعتوں کے ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ کن امور کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.