تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

وسطی کرم ایجنسی میںآ پریشن کے باعث4ہزار خاندانوں کی نقل مکانی

جنگ نیوز -
پارا چنار…وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گروں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے آپریشن کے باعث 4 ہزارخاندانوں نے علاقے سے نقل مکانی کردی ہیں۔ذرایع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فورسز کے زمینی دستوں کے ساتھ ساتھ جیٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں تازہ کارروائی میں فورسز نے علی شیر زئی اور زیمشت کے علاقوں میں دشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانوں سے نشانہ بنایا۔ جاری آپریشن میں اب تک گواکی۔ ڈھمبکی اور علاقہ منتوں کو فورسز نے دہشت گردوں سے خالی کرواکر کنٹرول حاصل کردیا ہے جبکہ فورسز کی مزید پیش قدمی جاری ہے۔ مختلف پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز بھی اتار دیئے گئے ہیں۔ آپریشن کے باعث 4 ہزار گھرانوں نے علاقوں سے نقل مکانی کردی ہے ۔ ڈایریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خان کا کہنا ہے کہ درانی کے علاقے میں قائم کئے گئے کیمپ میں اب تک 338 خاندان رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے انھوں نے بتایا کہ متاثرین کیلئے35 ٹرکوں پر مشتمل ٹینٹ اور دیگر سامان جن میں خوراک بھی شامل ہے کرم ایجنسی پہنچائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.