6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32
میوزک پراپنے سَراور پَروں کو مستی میں گھماتا اور جھومتا ڈانسر طو طا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذاہے ۔۔۔انسانوں کے ساتھ ساتھ پر ندے بھی مو سیقی کی دھنوں پر رقص کر کے اپنے جذبا ت کا کھل کر اظہا ر کرتے ہیں۔یہ ویڈیو بھی ایک ایسے ہی طو طے کی ہے جو لکڑی کی ڈنڈی اور صوفے پر بیٹھ کر نا صرف گا نا سن رہا ہے بلکہ گا نے کی مو سیقی کے اتار چڑھا ؤ پر اپنے سَر اور پَروں کو مستی میں گھما کر جھوم بھی رہا ہے۔Snowball نا می اس طو طے کی رقص میں مہارت اور ردھم کی سمجھ نے عام لو گوں کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیاہے۔ امریکی ما ہرین کی ایک ٹیم نے اس طوطے اور دیگر ڈانس کر نے والے جانوروں اور پرندوں پر با قاعدہ طور پر تحقیق کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف انسان ہی ردھم کی سمجھ بو جھ نہیں رکھتے بلکہ جا نور بھی اس سے با خوبی آشنا ہیں ۔ یہ طو طا پاپ اور راک گا نوں کی میوزک کے اتار چرھا ؤ کے ساتھ نہایت مہارت سے اپنے جسم کوہلا کر ڈانس کر کے سب کو اپنا دیوانہ بنالیتا ہے۔