6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32
عامر خان ’دھوم تھری ‘میں ایکشن کے ساتھ جمناسٹکس کر تے نظر آئینگے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان فلموں میں اپنے کردار کی مناسبت سے نئے تجر بات کر نے سے بالکل بھی نہیں گھبراتے یہی وجہ ہے کہ اب وہ فلم دھوم تھر ی میں جمناسٹکس کر تے نظر آئیں ہیں ۔عامر خان یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایک منفی کر دار ادا کررہے ہیں جس میں وہ ایکشن کے ساتھ ساتھ جمنا سٹکس کا مظاہرہ بھی کر یں گے۔اس نئے تجربے کو عملی جامہ پہنانے اور اپنی پر فیکشن کی روایت کو بر قرار رکھنے کیلئے عامر خان آج کل جمناسٹک کے ماہرکی تلاش میں ہیں جو انھیں اس فلم کیلئے جمناسٹک سیکھا سکے ۔ عامر خان بالی وڈ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جو نئے تجربات اور چیلنجز کو قبول کر کے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں اور اب 46سالہ عامر خان سپرہٹ فلم گجنی اور تھری ایڈیٹس کے بعد دھوم تھری میں بھی زبردسٹ دھماکہ کر نے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔