تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:0

ن لیگ اور متحدہ قومی مومنٹ کا بھر پور اور مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد… مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی مومنٹ نے بھر پور اور مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے ،یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار پر ویز رشید اور دیگر اہم راہنما شامل تھے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے حیدر عباس رضوی، وسیم اختر،رضا ہارون اور دیگر راہنما شامل تھے۔ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا گیا جو حیدر عباس رضوی نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی مومنٹ نے بھر پور اور مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال کمر توڑمہنگائی،امن و امان کی مخدوش صورت حال، کشمیر الیکشن میں تاریخی دھاندلی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت باہمی تعلقات زیر غور آئے اور آئینی اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہو ئے قومی مفاد میں مشترکہ بھر پر سیاسی کرداراداکرنے پر فیصلہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق دار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ماضی میں تین جنگیں ہو چکی ہیں کیا ہمیں بھارت سے بھی بات چیت ختم کر دینی چاہئے؟ ایک اور سوال کے جواب میں ن لیگ کے راہنما کا کہنا تھا کہ ماضی کی باتوں کا ذکر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ہمیں آگے کی جانب دیکھنا چا ہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.