تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:39

سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت

اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران نئے حج ٹور آپریٹرز کے وکیل ایڈووکیٹ اظہرصدیق اور حامد خان نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔



کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دئے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت ہوئی ہے، معا ہدہ نہیں۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ اور حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جسے حج پالیسی کا نام دے رہی ہے، وہ دراصل لائسنسوں کا اجراء ہے اور کاروبار کے لئے لائسنس کے اجراء میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا۔



وکلا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نئے ٹور آپریٹرز پر پابندی بدنیتی پر مبنی ہے۔ حکومت کو اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ چند کمپنیوں کی اجارہ داری قائم کر دے۔ مقدمے کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.