تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:0

پاکستان میں ججوں کوکان سے پکڑکرگھربھیجاجاتاہے،ذوالفقار کھوسہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی ترقی کا راز عدلیہ کی آزادی میں پنہاں ہے جبکہ پاکستان میں ججوں کو کان سے پکڑ کر گھر بھیجا جاتا ہے اور قومی دولت لوٹنے والوں سے مک مکا کیا جاتا ہے۔ذوالفقار کھوسہ نے یہ بات لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے یورپی ممالک کے دورے سے واپس آنے والے طلبا کا استقبال کیا۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عدلیہ آزاد اور عوامی سوچ ملکی مفاد میں ہوتی ہے پاکستان کی بدنصیبی ہے کہ یہاں ملکی دولت لوٹنے والوں کو ہیرو بنایا جاتا ہے، احتساب نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان اور بہاولپور کے دانش اسکول مانچسٹر اور جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ذمے لے لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.