تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11

سیاسی ہلچل،نوازشریف سیشاہ محمودقریشی،بلخ شیرمزاری کی ملاقاتیں

جنگ نیوز -
لاہور…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی اور سابق نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری کی نواز شریف سے ملاقاتوں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ملک کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ تینوں رہنماوٴں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے جمہوریت کے استحکام کے لئے شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.