تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11

کراچی میں پولیس بے بس، آج مزید تیرہ افراد اپنی جان سے گئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں صبح سے اب تک13افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔اورنگی ٹاوٴن،قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی میں کشیدگی برقرار ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی اور اورنگی ٹاوٴن قصبہ کالونی کے علاقوں سے فائرنگ کی مختلف واقعات میں آج صبح تین افراد ہلاک اور12 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ اورنگی ٹاوٴن سے آنے والا ایک زخمی نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گلشن حدید میں واقعہ ایل13 مارکیٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ بلدیہ رشیدآباد میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے جس کی زد میں آکرخاتون اور دس سالہ بچے سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ہے،آ ج الصبح گلشن اقبال سے روٹ نمبرڈی سیون کی منی بس کوپانچ افراد سمیت اغواء کیا گیا اور گلشن اقبال بلاک ون میں لے جاکر پانچوں افراد کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا،ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور محمد ولی، احمد جان اور غلام جان شامل ہیں ، پولیس نے قانونی کارروائی اور شناخت کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.