6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11
وسطی کرم ایجنسی میں فورسز کا دہشت گردوں کے گڑھ مناتو پر کنٹرول
جنگ نیوز -
پارا چنار…پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے اہم گڑھ مناتو کی پہاڑیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جبکہ آپریشن میں تقریبا تین درجن دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔وسطی کرم میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بشارت احمد نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں سے دہشت گرد مناتو میں وہاں کے دہشت گردوں کی مدد کو آتے رہے ہیں ، مناتو میں فورسز کی طرف سے 5 اطراف سے کئے گئے آپریشن سے دہشت گردوں کو نکلنے کا موقع نہیں مل رہا،بریگیڈئر نے بتایا کہ 2 روزہ آپریشن میں 35 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں اور فورسز کامیابی سے کارروائی کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ مناتوعلاقہ پر مکمل کنٹرول ایک سے دو روز میں کرلیا جائے گا۔