6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11
سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ڈرم سے 87بم برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…سچل تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے پر سیلاب زدگان ریلیف کیمپ اور سبزی منڈی کے قریب نیول ہاوٴسنگ اسکیم کی دیوار کے ساتھ رکھے ہوئے ایک ڈرم سے87دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے بم غیر ملکی ساختہ ہیں۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ یہ بم کہاں سے آئے ہیں اور ان کو کہاں استعمال ہونا تھا اس حوالے سے پولیس نے چند افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔