6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:11
اپردیر:افغان شدت پسندوں کا حملہ،4اسکول،15 دکانیں جلاڈالیں
جنگ نیوز -
دیر…افغان شدت پسندوں نے ایک بار پھر پاک افغان سرحدی علاقے میں در اندازی کرتے ہوئے 4 اسکول ،15دکانوں اور ایک مسجد کو آگ لگادی۔شد ت پسند اپر دیر کے علاقے سروکلئی اور باتور تک پہنچ گئے۔جھڑپ میں قومی لشکر کاایک رضا کار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان شدت پسند افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقے براول کے گاوٴں خراوٴ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے ایک اسکول کو آگ لگادی۔شدت پسند وں نے علاقہ نصرت درہ میں 15 دکانوں ،3اسکول اور ایک مسجد کوبھی آگ لگادی ہے۔اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور مقامی امن لشکر کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، سرکلئی اور باتورکے علاقے میں افغان شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لشکر ذرائع کے مطابق علاقہ خراوٴ سے ایک رضا کار کی لاش بھی ملی ہے۔،ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 800 سے زائد ہے جس میں افغان صوبے کنٹرکے مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔