تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،وزارت پانی و بجلی کی خوشخبری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پانی اور بجلی کے وفاقی سیکریٹری امتیاز قاضی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ابتدائی مسائل کافی پیچیدہ ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پانی و بجلی نے دیگر ایشوز کے ساتھ بھاشا ڈیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔وزارت پانی و بجلی کے مشیر ریاض احمد نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ابھی بھاشا ڈیم کی اراضی کی خرید کا عمل جاری ہے ، جس پر چیئرمین کمیٹی لشکری رئیسانی اور رکن زاہد خان نے تنقیدی ریمارکس دیئے۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کو کشن گنگا ایشو پر بریفنگ دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت میں اس کی سماعت رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.