6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
چیف جسٹس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بد انتظامی کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس سے اسلام آباد ایئرپورٹ پربدانتظامی کی شکایت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جوادخواجہ نے کی تھی، جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے سربراہ سول ایوی ایشن سے کل تک رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت میں اس مقدمہ کی ابتدائی سماعت 8 جولائی کو ہوگی