6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
سپریم کورٹ میں حج کوٹہ سے متعلق زیر سماعت اپیلوں کی سماعت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج کوٹہ سے متعلق زیرسماعت اپیلوں کی سماعت کل مکمل کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی خصوصی بنچ نے حج کوٹہ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں کے مقدمہ کی سماعت کی ، کوٹہ نہ ملنے والے حج ٹور آپریٹرز کے وکیل حامدخان نے آج دلائل مکمل کئے ، اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ حج کی نئی پالیسی تو آئی لیکن ٹورآپریٹرزکی نئی انرولمنٹ نہیں ہوئی اور یہی حکومت کی بدنیتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ٹورآپریٹرز کیلئے مزید حج ویزا کی خاطر سعودی حکومت سے درخواست کرسکتی ہے، بعد میں مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔