تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

مسلم لیگ ن کا احتساب بل پر اعتراضات واپس لینے سے انکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں مسلم لیگ ن نے احتساب بل پر اپنے اعتراضات واپس لینے سے انکار کر دیا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نسیم اختر کا کہنا ہے کہ احتساب بل میں تاخیر نوازشریف کے 10 نکاتی ایجنڈا کی وجہ سے ہوئی، قائمہ کمیٹی قانون وانصا ف کا اجلاس نسیم اختر کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے رکن زاہد حامد نے کہا کہ احتساب بل پر حکومت اور کمیٹی کے مسودوں میں فرق ہے۔جس پر کمیٹی کی چیئرپرسن نسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ کمزور نہیں، کمیٹی میں جو بل منظور ہو گا وہی قومی اسمبلی جائے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ مستعفی ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ احتساب بل میں تاخیر نوازشریف کے 10 نکاتی ایجنڈا کی وجہ سے ہوئی کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ احتساب کا بل منظور ہو، زاہد حامد نے کہا کہ حکومت کی وجہ سے احتساب بل ابھی تک قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوا۔ ن لیگ کا مطالبہ ہے کہ حاضر سروس جج احتساب کمیشن کاچیئرمین ہو نا چاہئے،جب کہ پیپلز پارٹی اس عہدے کے لیے اہلیت یہ رکھنا چاہتی ہے کہ وہ حاضر سروس جج ، ریٹائرڈ جج یا جج بننے کا اہل شخص بھی ہو سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.