6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
انشورنس کمپنیوں کاپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت گارنٹی دینے سے انکار
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گارنٹی نہ ملنے کی وجہ سے تین ہزارسے زائد کنٹینرز کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ نئے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت نامزد چار بڑی پاکستانی انشورنس کمپنیوں نے گارنٹی دینے سے انکار کر دیا۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز کراچی پورٹ پر پھنس گئے ہیں اور ان کو سامان کی ڈلیوری میں تاخیر کے ساتھ یومیہ جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے ،حکومت ان کے اس مسئلے کو حل کرائے ۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنیاں گارنٹی نہیں دے رہی اورپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تین ہزار سے زائد کنٹینرز کراچی پورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔