6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
بحیرہ عرب میں پاکستان اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشقیں
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اور ترک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ڈینزاسلان(سمندری شیر) کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں کیں۔ترکش میری ٹائم ٹاسک گروپ کے چار بحری جہازوں اور پاک بحریہ کے تین جہازوں اور سب میرین نے مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔یہ مشقیں دو مرحلوں میں کی گئیں پہلے مرحلے میں ساحل پر منصوبہ بندی، سیمینار اور کمیونیکشن نظام کے بارے میں مشق کی گئی۔دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کی بحریہ نے اپنے جہازوں اور سب میرین کے ساتھ فضائی دفاع، تیز حکمت عملی اپنانے اور اینٹی سب میرین وارفیئر کی مشق کی۔پاکستان اور ترکی کی بحریہ نے دہشت گردی، قزاقی اور سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک دوسرے کو مکمل مدد فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔