6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
شاہ محمود پی پی کے کارکنوں کو بے وقوف نہ سمجھیں،نعیم آرائیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو… پیپلزپارٹی جاپان کے صدرنعیم الغنی آرائیں نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی پی کے کارکنوں کو بے وقوف نہ سمجھیں،پیپلز پارٹی کاہرکارکن نظریاتی ہے اور اچھی طرح جانتا ہے کہ کون ان کے شہید قائدین کے فلسفے اور مشن کا علمبردار ہے۔ یہ بات انہوں نے شاہ محمود قریشی کے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں سے متعلق میڈیا میں دئے گئے بیان کے رد عمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں کو پارٹی کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد ہے کیونکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے منشور اور پالیسی کو لے کر ہی آگے بڑھ رہی ہے۔نعیم الغنی آرائیں نے مزید کہا کہ آج شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے کارکنوں کا غم کھائے جارہا ہے۔جب وہ پی پی پنجاب کے صدراور وزیر خارجہ کے عہدے پر تھے اس وقت انہیں پارٹی کے نظریاتی کارکن کیوں نظر نہ آئے؟انہوں نے نہ ہی پاکستان میں اور نہ بیرون ملک اپنے دوروں میں کسی کارکن کو منہ لگایا۔اپنے غیر ملکی دوروں میں وہ ہمیشہ سفیروں،سفارتخانوں اور ان کے عملے کے جھرمٹ میں رہے۔