6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34
آغاز حقوق بلوچستان پیکج پرمکمل عملدرآمد ہرصورت ممکن بنایاجائیگا، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر مکمل عمل درآمد ہرصورت ممکن بنایاجائیگا اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا 13جولائی کو ہونے والا اجلاس اہمیت کا حامل ہوگا۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے مسائل ،امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیاگیا اور متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی ہدایت کی گئیں۔اجلاس میں 13جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔