6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34
مون سون کے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے انتظامات مکمل ہیں،کمشنر لاھور
جنگ نیوز -
لاہور…کمشنر لاھور ڈویژن ندیم حسن آصف نے کہا ہے کہ مون سون کے بارشی پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات مکمل ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر ندیم حسن نے کہا کہ مون سون میں شہریوں کو بارش سے فوری نجات دلانے کے لئے 1600سیور مینوں کے علاوہ ایک ہزار ورک چارجڈملازمین بھرتی کرلئے گئے ہیں ، واسا کے سنٹرل کنٹرول رومز میں متعلقہ محکموں کا عملہ بھی رابطے میں رہے گا۔ان کاکہنا تھا کہ جن نجی ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کام نہیں کر رہے ان سے کہہ دیا گیا ہے کہ کہیں بھی پانی کھڑا ہونے کی شکایت پیدا نہ ہو۔