تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34

پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے،وفاقی وزیر نج کاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر نج کاری غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے اور پاکستان کو چین سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین صرف اقتصادی رشتے میں نہیں بلکہ عوامی دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں،انھوں نے کہا کہ چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے۔اس موقع پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نائب وزیر چن جن نے کہا کہ دونوں ممالک میں حکومت کوئی بھی ہو دوستی کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہو سکتاکیونکہ یہ دوستی عوام کی سطح پر بہت مضبوط ہے،چین پاکستان کی ہمیشہ مدد کرتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.