تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34

عمران صدیقی اور سلیم بلوچ کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدر آباد زون سیکٹر ایچ یونٹ10-Bکے کارکن عمران صدیقی اورایم کیو ایم ٹھٹہ زون یونٹ بنبھور کی کمیٹی کے رکن محمد سلیم بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافر مائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم حیدر آبادکے کارکن عمران صدیقی، ٹھٹہ زون یونٹ بنبھور کی کمیٹی کے رکن محمد سلیم بلوچ ،ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کے سابق یوسی کونسلر انور عالم کے بڑے بھائی محمد عالم، لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن سہیل احمد صدیقی کی والدہ محترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.