تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34

لاہورمیں تحفظ ناموس رسالت محاذ کی ریلی اوردھرنا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں تحفظ ناموس رسالت محاذکی جانب سے سانحہ داتادربار کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا دیا گیا۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کی ریلی داتادربارسے شروع ہوکر جی پی او چوک،چیئرنگ کراس اور گورنر ہاوس سے ہوتی ہوئی ایوان وزیراعلیٰ کے باہرکلب چوک پہنچی۔ریلی کے شرکاء حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضائے مصطفیٰ نقشبندی،اشرف آصف جلالی اور محمد علی نقشبندی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ داتادربار کے ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایک سال گزرجانے کے باوجود واقعے کی تفتیش سے آگاہ نہیں کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.