6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34
قذافی کی علیحدگی کی مشروط پیشکش، بیٹے کو جانشین بنانیکی شرط
جنگ نیوز -
تریپولی …تیونس،بحرین، مصر اور شام کے بعد لیبیا میں شروع ہونے والی تحریک نے جہاں زور پکڑا وہیں لیبیا کی حکومت نے باغیوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور پُرتشدد مظاہروں کو کچل ڈالنے کے منصوبے پر عمل کرنا شروع کردیا۔لیبیا میں مظاہروں کیخلاف پولیس طاقت کے استعمال کو عالمی طاقتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناصرف لیبیا کے لیڈر معمر قذافی سے اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کیا وہیں امریکی اور نیٹو افواج نے لیبیا پر فضائی حملے شروع کردیے۔کافی عرصے سے جاری رہنے والے اس مسئلے کا شاید باقاعدہ حل بہت جلد سامنے آنے والا ہے کیونکہ روسی میڈیا اور اعلیٰ حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرنل معمر قذافی نے اقتدار سے علیحدگی کی مشروط پیشکش کردی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق کرنل قذافی نے نیٹو سے سکیورٹی کی ضمانت اور بیٹے سیف السلام قذافی کو انکا جانشین مقرر کرنے کی شرط پیش کی ہے جسکے بعد وہ اقتدار چھوڑنے پر رضامند نظر آرہے ہیں۔