6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کی سفارش
جنگ نیوز -
دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیریز کی بحالی کیلئے اقدام کریں۔آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد پاکستان ٹاسک ٹیم بنائی تھی جس نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سمیت اہم معاملات پر سفارشات دی ہیں،ٹاسک ٹیم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوئی تاریخ تو نہیں دی لیکن یہ ضرور کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔ ٹاسک ٹیم نے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈز اور دونوں ملکوں کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔رپورٹ میں دیگر غیرملکی ٹیموں کی پاکستانآمد کا فیصلہ متعلقہ بورڈز پر چھوڑ دیا ہے،اگر وہ مناسب سمجھیں توپاکستان کا دورہ کریں۔