6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
آئی ایم ایف،کرسٹین لی گارڈ سابق سربراہ کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ لیں گی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف کی پہلی خاتون سربراہ کرسٹین لی گارڈ کو سابق سربراہ کے مقابلے میں 53 ہزار ڈالر اضافی تنخواہ دی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرسٹین لی گارڈ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ پر آئندہ پانچ سال کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔مستعفی ہونے والے ڈومینک اسٹراس کاہن کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ 96 ہزار ڈالر تھی۔ کرسٹین لی گارڈ کو ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سالانہ 4 لاکھ 67 ہزار ڈالر تنخواہ اور 83 ہزار ڈالر رہائش کے لئے فراہم کئے جائیں گے۔ فرانس کی سابق وزیر خزانہ کرسٹین لی گارڈ کے لئے یورپی یونین میں ریاستوں کو نادہندگی سے بچانے کا اہم ترین مسئلہ درپیش ہے۔