6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
ایکویٹی مارکیٹ میں ٹیکسوں کے مسائل جلد حل ہونے کی امید
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستانی ایکویٹی مارکیٹوں میں ٹیکس کے مسائل جلد حل ہونے کی امید ہے جس سے بازار حصص کی سابقہ رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں گی۔ حکومتی نگرانی میں چلنے والے سب سے بڑے میوچل فنڈ این آئی ٹی کے چیئرمین وزیر علی خوجہ نے جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ایکویٹی مارکیٹ میں ترقی کی واضح گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی دوبارہ پاکستانی ایکویٹی مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں۔ وزیر علی خوجہ نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مزید بڑھنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور این آئی ٹی جلد ہی سرمایہ کاروں کو سال میں دو مرتبہ منافع کی ادائیگی کے لیے نئی پروڈکٹ متعارف کرائے گا۔