تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45

بینکوں کی بیرون ملک سے آنیوالی رقم پر35سوروپے تک فیس وصولی

جنگ نیوز -
کراچی…مقامی اور غیر ملکی بینکوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی پابندی نہ ہونے کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بجھوائی جانے والی رقو م پر1900 سے 3500 روپے تک الگ، الگ چارجز وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق مختلف بینک بیرون ملک ایک ہزار ڈالر کے مساوی رقوم بھجوانے کے عوض فی کس 1900 روپے سے 3500 روپے تک چارجز وصول کررہے ہیں۔ ان چارجز کے علاوہ جس ملک میں رقوم بجھوائی جاتی ہے اس کے بینک بھی وہاں پر دس سے چالیس ڈالر تک چارجز وصول کرتے ہیں۔ پاکستان میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی حد مقرر نہ کرنے کے باعث ہر بینک الگ الگ چارجز وصول کررہا ہے جس سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء اور علاج کی غرض سے رقوم منگوانے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سینئر بینکرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اگر ان چارجز کو یکساں شرح سے فکسڈ کردے تو کھاتے داروں کی مشکلات کم ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.