6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:7
خوردنی تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پرکمی ،عا م آدمی ثمرات سے محروم
جنگ نیوز -
کراچی…بین الاقوامی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتوں تقریباً 22 فیصد کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں کھا نا پکانے کے تیل کی قیمت کم نہیں ہورہی۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق خوردنی تیل قیمت رسد میں اضافے کے باعث قیمتیں رواں سال کی کم ترین 1006 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آچکی ہیں جبکہ مقامی سطح پر ان کی قیمتوں میں گراوٹ نہیں ہورہی۔کراچی ریٹیلرز گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ برانڈڈ تیل و گھی کی قیمت 160 سے 190 روپے فی لیٹر کے درمیان ہے اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ان میں 20 فیصد کمی ہونی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا حکومت کی جانب سے بجٹ میں کھانے پکانے کے تیل پر فی لیٹر تقریبا 5 روپے ڈیوٹی کی مد میں کم کیے ہیں جبکہ ابھی تک کھانے پکانے کے درآمد کنندگان کی جانب سے کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جارہا۔