تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:15

گرڈ اسٹیشنز اوورلوڈ ہونے سے پیپکوکاسسٹم بیٹھ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کی جانب سے پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی میں تعطل کے باعث بجلی کی پیداوار میں مزید کمی ہوگئی ہے اور شارٹ فال عملی طورپر 6 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ پیپکو کی جانب سے پیداوار میں کمی کے بعد لاہورمیں اچانک ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔حبس اور گرمی میں شہریوں کا برا حال ہو گیا شہر کے بیشترگرڈ اسٹیشنز اوور لوڈڈہیں اور سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے 14جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے تک چلا گیا ہے۔ پیپکو حکام اس بحران پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ انرجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ بڑھنے کی بنیادی وجہ صدر، وزیراعظم ،آرمی، عدلیہ اور وی وی آئی پیز فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینا ہے اوریہ بوجھ عوام پرڈالا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مساوی بنیادوں پر شیڈول نہ بنایا گیا تو جولائی اور اگست میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.