تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:15

کے ای ایس سی اورملازمین کے تنازع سے شہریوں کاجینا محال

جنگ نیوز -
کراچی… کے ای ایس سی اور اسکی سی بی اے لیبر یونین کے درمیان تنازع کواٹھاون روز گزر گئے، کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی میں طویل تعطل ہے تودوسری جانب کم وولٹیج کے ساتھ شہری آٹھ سے دس گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی جھیل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کھارادر،کورنگی،ڈیفنس ،نارتھ کراچی،لیاری ،جوبلی،گارڈن،گلستان جوہر اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں سے غائب ہے تو بعض مقامات پر دو سے تین روز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔شہری پی ایم ٹی کی خرابی،تار گرنے اور کم زیادہ وولٹیج کی شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مرکز پہنچتے ہیں تو وہ بند ہوتا ہے یا کوئی شکایت سننے والا ہی موجود نہیں ہوتا۔جبکہ 118پر بھی کال وصول نہیں کی جارہی۔اور یہ ستم کیا کم تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے نے اب شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر کردیئے ہیں۔ ترجمان کے ای ایس سی کاوہی جواب ہے کہ مرمتی کاموں میں تاخیر سی بی اے لیبر یونین کی مداخلت کے باعث ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گیس کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی کے بعدکم کردی جائیگی۔سی بی اے لیبر یونین کے چئیر مین محمد اخلاق کے مطابق انتظامیہ سی بی اے یونین پر الزام لگاکراپنی غفلت پر پردہ ڈال رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.