تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:26

کراچی میں ہلاکتوں کا سلسلہ حکومت کی ناکامی ہے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ حکومت کی ناکامی ہے اس مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ لاہورسے جاری بیان میں نون لیگ کے قائد نوازشریف نے کراچی میں جاری ہلاکتوں کے سلسلے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قراردیا۔ نوازشریف کا کہناتھاکہ کراچی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھا کر عوام کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ مسلم لیگ نون کے قائد کا کہناتھاکہ قوم جانناچاہتی ہے کہ کراچی میں سکیورٹی ادارے کیوں غیر موثر ہوگئے ہیں ،نوازشریف نے مزید کہا کہ شہرقائد میں کسی کو غریبوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.