6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:26
کراچی پورٹ: ٹگ بوٹس آپریٹرز کی ہڑتال، جہازوں کی آمد ورفت معطل
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی پورٹ پر پائلٹ بوٹ آپریٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث چھ جہازوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی،یہ بات کے پی ٹی ذرائع نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سہہ پہر تک چھ جہازوں کی آمد ورفت معطل رہی اور ان کی آمد و روانگی میں سات سے 17 گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چار جہاز 9 سے 17 گھنٹے سے پورٹ پر لنگر انداز ہونے کے منتظر ہیں، جن میں اے پی ایل آگیٹ جہاز 9 گھنٹے، اٹال اوٹیما 9 گھنٹے، بریو 17 گھنٹے جبکہ ایم ٹی لاہور 16 گھنٹے سے لنگر انداز ہونے کے منتظر ہیں۔ دوسری طرف کے پی ٹی ترجمان کے مطابق کے پی ٹی پر کوئی ہڑتال نہیں اور جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہے۔