6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:26
دہشت گردوں کولگام نہ دی توحالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی،رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ہمدردوں اورکارکنان کے عزیزواقارب کی ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات اوردہشت گردوں کی شہریوں کوقتل وغارت گری کانشانہ بنانے اورآبادیوں میں گھس کرمکانات کونذرآتش کرنے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کولگام نہ دی گئی توتمام ترحالات کی ذمہ داری موجودحکومت پرعائدہوگی،ایم کیوایم اپناجمہوری حق استعمال کرے گی ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں قصبہ کالونی،اورنگی ٹاؤن پرانی سبزی منڈی،سہراب گوٹھ، اورکٹی پہاڑی سمیت دیگرعلاقوں میں قتل وغارت گری کی وارداتوں میں 22سے زائدمعصوم شہری جاں بحق اورمتعددزخمی ہوچکے ہیں جبکہ پولیس و انتظامیہ دہشت گردی کی روک تھام اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جوقابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی کے مخصوص علاقوں میں یکطرفہ فائرنگ کانشانہ بناکر،بسوں سے اتارکراور گھروں میں گھس کربے گناہ معصوم شہریوں کوقتل وغارت گری کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب پولیس وانتظامیہ دہشت گردوں کے کمین گاہوں پرکارروائی کرنے بجائے الٹادہشت گردوں کوتحفظ فراہم کررہی ہیں جس سے شہریوں میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ وارداتوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور کراچی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء ہشت گردوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوردہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے ہمدردوں کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا۔ فائرنگ سے شہیدہونیو الے نیو کراچی سیکٹرکے رہائشی ایم کیوایم کے ہمدردمحمداعجاز کوصدیق آبادقبرستان نیوکراچی میں سپرد خاک کردیاگیا، نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے شہیدکی رہائشگاہ جاکرسوگوارلواحقین سے الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔ قصبہ علیگڑھ کالونی کے ہمدردصلاح الدین کی نمازجنازہ بلال مسجد میں اداکی گئی ،جس میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی منظرامام،سیف الدین خالد اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان کے علاوہ قصبہ علیگڑھ سیکٹراوراورنگی ٹاؤن سیکٹر اور ذیلی یونٹوں کمیٹیوں کے اراکین وکارکنان ،ہمدردوں اورشہیدک عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اسی طرح اورنگی ٹاؤن کے ہمدرد کامران رضوان اورتنویرعالم کواورنگی ٹاؤن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے ہمدردمحمدسہیل شہیدکو کورنگی کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔