تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:51

جرمنی :دوسر والے منفرد رائل اژدھے کی پیدائش

جنگ نیوز -
ولن جن ٹاوٴن. . .. .. . . .جرمنی میں اپنی نوعیت کے منفر د رائل اژدھے نے جنم لیا ہے۔اس عجیب الخلقت اڑدہے کے دو سر ہیں۔جرمنی کے جنوب میں ولن جن ٹاوٴن میں رینگنے والے جانوروں کی ایک دکان میں عجیب اڑدہے کی پیدائش نے شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کرلی ہے۔اس اڑدہے کا تعلق رائل نسل سے ہے اور اس کے دو سروں میں الگ الگ دماغ بھی موجود ہے۔ان علیحدہ دماغوں کی وجہ سے اس اژدہے کو کئی بار فیصلہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ دنیا میں دو سروں والے صرف دو اژدہے موجود ہیں۔ایک اژدہے کا تعلق کارپٹ نسل سے ہے جبکہ رائل اژدہا اپنی نوعیت کا منفرد شہکار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.