7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:51
پاک پتن :جعلی دودھ کی تیار ی میں استعمال ہونے والا سامان پکڑا گیا
جنگ نیوز -
پاک پتن. .. . . . .پاک پتن میں جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھاری مقدار میں پکڑا گیا ہے۔پولیس نے گودام مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔اسپیشل مجسٹریٹ راشدہ بتول نیایک اطلاع پر کارخانہ روڈ پر گودام پر چھاپہ مارا ،جہاں سے غیر ملکی خشک دودھ کے سیکڑوں تھیلے، کوکونٹ کے خالی اور بھرے ہوئے کین،گلوکوز کے کنستر، کوکنگ آئل کے ڈرم اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں اور گودام مالک کو گرفتار کرا دیا۔لوگوں نے بتایا کہ اس گودام سیروزانہ صبح اور رات کے اوقات میں گوالے جعلی دودھ میں استعمال ہونے والا سامان خرید کر لے جاتے تھے ۔