7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:51
پاکستان میں امریکی حملوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی حملوں کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رسمی یا غیر رسمی معاہدہ نہیں ہے۔ واشنگٹن میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈرون حملوں کے حوالے سے کسی تحریری معاہدے کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے تعاون سے انکار کیا تو القاعدہ کے بارے میں کوئی اطلاع ملنے پر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ اہلکار کا کہناتھاکہ پاکستان میں امریکی حکام کی تعداد میں پہلے ہی کمی کی جاچکی ہے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا اور ایسا کوئی معاہدہ القاعدہ کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔