تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:26

لاہور،اگلے 48 گھنٹوں میں درمیانی سے تیز بارشوں کا امکان

جنگ نیوز -
لاہور…بارش آلود مغربی ہواوٴں سلسلہ لاہور بھی پہنچ گیا اگلے 48 گھنٹوں میں درمیانی سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔لاہور میں صبح کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواوٴں کاسلسلہ شروع ہوگیا جو بارشوں کی آمد کا اعلان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور گوجرانوالا، شیخوپورہ،قصور میں سہ پہر کو تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی شام کو درمیانی بارش کا امکان ہے۔ یادرہے لاہور میں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ جون کے آخر میں مقررہ وقت سے تین ہفتے قبل شروع ہوچکا ہے اور دو موسلا دھار بارشیں لاہور کو جل تھل کرچکی ہیں۔لاہور انتظامیہ نے غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.