تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:9

سپریم کورٹ: این آئی سی ایل کیس کی سماعت آج ہورہی ہے

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔اٹارنی جنرل ایف آئی اے کے سابق تفتیشی افسر ظفر قریشی اور دیگر چار افسران کی معطلی پر وضاحت پیش کریں گے۔



سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو جاری نوٹس میں ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹی فکیشن اور وجوہات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے این آئی سی ایل کیس کے دیگر چار افسران کے تبادلوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔این آئی سی ایل کیس کے سابق تفتیشی افسر ظفر قریشی بھی آج عدالت میں پیش ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.