تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:26

پوٹھوہار،اسلام آباد اوربہالپور میں سی این جی اسٹیشنز بند،عوام پریشان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن سمیت اسلام آباد میں سی این جی کی اڑھائی روزہ بندش شروع ہوگئی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے لوڈمینجمنٹ کا نیا شیڈول دیا ہے ، اس کے تحت پوٹھوہار اور بہاول پور ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات صبح 6 بجے بند کردیئے گئے ہیں ، اس سے پہلے سی این جی اسٹیشنز پر گیس بھروانے والوں کی طویل قطاریں لگی رہیں اور بعض مقامات پر سی این جی والے شیڈول وقت سے زیادہ دیر تک گیس فراہم کرتے رہے، سی این جی پر گیس کی فراہمی اب ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.