تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:37

دیرمیں جاری جھڑپوں میں8شدت پسند ہلاک،2رضاکار جاں بحق

جنگ نیوز -
دیر…خیبر پختون خوا کے ضلع دیر بالا میں افغان شرپسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ووسرے روز بھی جاری ہے۔ اب تک 8شدت پسند ہلاک جبکہ قومی لشکر کے دو رضاکار جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔کشیدہ صورتحال کے باعث براول کے کئی علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع دیر کے علاقے براول کے گاوٴں خراوٴ درہ میں افغان شرپسندوں نے گزشتہ صبح حملہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی تعداد 8 سو سے ایک ہزار تک ہے جو اپر دیر کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں 4 اسکولوں ، 15 دکانوں اور ایک مسجد کو آگ لگادی۔ سیکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں کا آج دوسرے روزبھی جاری ہے۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور قومی لشکر کے ساتھ پولیس اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اپردیر کے علاقوں نصرت درہ ، خراوٴ درہ ، باتور کلے اور سروکلے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے براول کیکئی علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.