تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:46

میانوالی میں چوتھے روز بھی شٹرڈاوٴن،کمرکسانی میں روڈ بلاک

جنگ نیوز -
میانوالی…میانوالی میں تحریک حقوق میانوالی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے اور مظاہرین نے کمرکسانی میں روڈ بلاک کی ہوئی ہے۔ تحریک حقوق میانوالی کے رہنما ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک کے رہنماوٴں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ادھر ڈی پی او میانوالی وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شہر کی متعدد مارکیٹوں میں مکمل تالہ بندی ہے جبکہ لیاقت بازار ،کچہری بازار ،مین بازار مسلم بازار اور بلو خیل مارکیٹیں بھی مکمل بندہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.